ڈریپ کی 129 ادویات کی قیمتوں میں 300 فیصداضافے کی سفارش

وزارت صحت نے 129 ادویات کی قیمتوں میں 300 فیصد تک اضافے کی سمری تیار کرلی۔ ڈریپ نے سر درد، بخار، دل کے امراض سمیت 129 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی تھی۔

باوثوقذرائع کے مطابق وزارت صحت نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) کی سفارش پر سر درد، بخار اور دل کے امراض سمیت 129 ادویات کی قیمتوں میں 368 فیصد تک اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کردی، ٹائی فیم انجکشن کی قیمت میں 368 فیصد تک اضافے کی تجویز دی گئی ہے، منظوری پر ٹائی فیم انجکشن کی قیمت 687 روپے سے بڑھ کر 3216 روپے ہوجائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کلوروکین فاسفیٹ کی قیمت 206 فیصد اضافے کے بعد 431 روپے سے بڑھ کر 1323 روپے ہوجائے گی جبکہ نلٹریکسن کی قیمت 213 فیصد اضافے سے 2084 روپے کی ہوجائے گی، آئی ڈراپ کی قیمت 177 فیصد بڑھانے کی سفارش کی گئی ہے جس کے نتیجے میں آئی ڈراپ کی 26 روپے سے بڑھ کر 73 روپے کے ہوجائیں گے،سمری میں ہومن کورینک گوناڈو ٹروفین کی قیمت 140 فیصد بڑھانے کی سفارش کی گئی ہے جس کی منظوری کے بعد اس دوا کی نئی قیمت 2941 روپے ہو جائے گی۔

وزارت صحت نے اینٹی ٹی بی ٹیبلٹ کی قیمت بھی 1242 روپے سے بڑھا کر 1762 روپے کرنے اور فینو فائبریٹ کی قیمت 212 فیصد بڑھانے کی سفارش کی ہے جس کے نتیجے میں فینو فائبریٹ 135 روپے سے بڑھ کر 422 روپے کی ہوجائے گی۔وزارت صحت کے حکام قیمتوں میں اضافے اور نئی قیمتوں کے تعین کیلئے ادویہ ساز کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے۔

Related Articles

Back to top button