حریت رہنما علی گیلانی کے داماد الطاف احمد کا بھارتی حراست میں انتقال

مقبوضہ جموں و کشمیر کے حریت رہنماعلی گیلانی کے داماد الطاف احمد شاہ بھارت کی حراست میں انتقال کرگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی جیل میں غیرقانونی طور پر طویل عرصے سے قید مرحوم کشمیری رہنما علی گیلانی کے داماد اور آل پارٹیزحریت کانفرنس کے رہنما الطاف احمد شاہ انتقال کرگئے۔

رپورٹ کے مطابق الطاف احمد شاہ 2017 سے دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں قید تھے۔انہیں طیبعت زیادہ خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ انتقال کرگئے۔الطاف احمد شاہ کو قید کے دوران کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اس کے باوجود بھارتی حکومت نے انہیں رہا نہیں کیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت کی جانب سے نظربند یا جیلوں میں اسیر رکھے گئے کشمیری رہنماؤں سمیت دیگرمسلمان قیدیوں کو علاج معالجے سمیت کسی قسم کی کوئی بنیادی انسانی ضرورت فراہم نہیں کی جاتی جس سے ان کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہوتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button