آج شہباز شریف اندر گئے، کل ہم سب نے جانا ہے

سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ لوگ باہرنکلے توحکومت کوگھرجانا پڑے گا انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف اندر گئے ہیں، کل ہم سب نے اندر جانا ہے انہوں نے کہا کہ ایک دن یہ سب ہونا ہے. سابق صدر آصف زرداری نے شہباز شریف کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ احتساب کا معیار سب کے سامنے ہے۔ آج شہباز شریف اندر گئے، کل ہم سب نے اندر جانا ہے۔ ایک دن یہ سب ہونا تو ہے۔
سابق صدرآصف علی زرداری نے دعویٰ کیا ہے کہ عوام نکلی تو عمران خان کو کسی کی سپورٹ کام نہیں آئے گی‘ سابق صدر نے کہا کہ ملک میں معیشت کی صورتحال سب کے سامنے ہے اور عالمی سطح پر کیا پیغام جا رہا ہے وہ بھی سب کے سامنے ہے.قبل ازیں آج احتساب عدالت نے سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اور فریال تالپور سمیت دیگر ملزمان پر میگا منی لانڈرنگ ریفرنس میں فرد جرم عائد کر دی ہے‘سابق صدرپاکستان آصف علی زرداری ، ان کی ہمشیرہ فریال تالپور اورملزم عبدالغنی مجید نے عدالت کے سامنے صحت جرم سے انکار کر دیا ہے.
آصف علی زرداری اور فریال تالپور ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوئے جبکہ ملزم عبد الغنی مجید پر ویڈیو لنک کے ذریعے فرد جرم عائد کی گئی ملزمان کی جانب سے صحت جرم سے انکار کے بعد عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس پر مزید سماعت 13 اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے. عدالت نے آئندہ سماعت پر احتساب عدالت نے گواہان احسن اسلم، محمد عاطف اور منظور حسین کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے جبکہ پارک لین اور ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی 5 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button