معروف سماجی رہنما کامریڈ لال خان انتقال کر گئے

جمہوریت‘ انسانی حقوق اور جبری تسلط کے خلاف مزاحمت کی جنگ کے اہم سپاہی کامریڈ لال خان انقلاب کو ادھورا چھوڑ کر خالق حقیقی سے جا ملے۔
کامریڈ لال خان کے نام سے معروف ڈاکٹر تنویر گوندل نے اپنی پوری زندگی معاشرتی طبقاتی تقسیم، سماجی انقلاب اور انسانی حقوق کیلئے جنگ لڑتے ہوئے گزاری۔ معروف سماجی کارکن کامریڈ لال خان کی ساری زندگی جمہوریت کے فروغ اور اعلیٰ انسانی اقدار کے تحفظ کی جدوجہد کرتے گزری۔ وہ زندگی کے نشیب و فراز کے دوران ہمیشہ انسانی حقوق کی علمبردار رہے اور سماجی کارکن کی حیثیت سے بھی اپنی سماجی ذمہ داریاں نبھاتے رہے۔
کامریڈ لال خان کے انتقال پر مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیاہے اور کہا ہے کہ ملک میں سماجی انقلاب، قانون کی بالادستی اور جمہوریت کے استحکام کے لیے انھوں نے ناقابل فراموش کردار ادا کیا جسے کبھی بھی بھلایا نہیں جا سکتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button