عدالت کا سنتھیا رچی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

عدالت نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو امریکی خاتون سنتھیا ڈی رچی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد کی مقامی عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان نے پیپلزپارٹی اسلام آباد کے صدر شکیل عباسی ایڈووکیٹ کی جانب سے مقدمہ اندراج کے لیے دائر درخواست پر محفوظ کیا تھا جسے آج سنایا گیا۔دوسری جانب امریکی خاتون سنتھیا ڈی رچی کے خلاف اندراج مقدمہ کی ایک اور درخواست دائر کی گئی ہے۔شہری کی درخواست پر اسلام آباد کی سیشن عدالت نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سے جواب طلب کرلیا ہے۔ایڈیشنل سیشن جج نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ دوسرے کیس میں ایف آئی اے کے کمنٹس آجائیں پھر دیکھ لیتے ہیں۔
خیال رہے کہ سنتھیا رچی نے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک پر جنسی زیادتی جب کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور مخدوم شہاب الدین پر دست درازی کا الزام لگایا ہے۔پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے سنتھیا رچی کے الزامات کی سختی سے تردید کی گئی ہے اور پیپلز پارٹی نے امریکی خاتون کے خلاف عدالت سے بھی رجوع کر لیا ہے۔
رحمان ملک کی جانب سے سنتھیا رچی کو 50 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجا گیا ہے جب کہ سنتھیا رچی نے یوسف رضا گیلانی کو 12 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوایا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button