کورونا سے مرنیوالوں کیلئے تابوت میں تبدیل ہونے والا بیڈ تیار

کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی تعداد اور اموات کے پیشِ نظر تابوت اور اسپتالوں میں بیڈ کی کمی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے حال ہی میں کولمبیا کی ایک کمپنی نے اس مسئلے کا بھی حال نکال لیا ہے۔
‘آکولمبین ایڈورٹائزنگ کمپنی’ کی جانب سے ایک ایسا کارڈ بورڈ کا بیڈ تیار کیا گیا ہے جو کہ مریض کے مرنے کے بعد تابوت میں باآسانی تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ کمپنی کے مالک کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ اقدام اس لیے کیا کیوں کہ موجودہ صورت حال میں بہت سے غریب خاندان اپنے پیاروں کی میت کےلیے لکڑی کا تابوت نہیں خرید سکتے تھے اور وہ اپنے پیاروں کی میتیں عطیہ کیے جانے والے کارڈ بورڈ کے تابوت میں دفنا رہے ہیں۔
کمپنی کی جانب سے شروعات میں اس طرح کے 10 بیڈز عطیہ بھی کیے گئے ہیں جنہیں باآسانی تابوت میں تبدیل کیاجا سکتا ہے۔
خیال رہے کہ یہ کمپنی اشتہارات سے متعلق کام سرانجام دیتی ہے لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے کمپنی کا تمام تر کام ٹھپ ہوجانے کی وجہ سے انہوں نے فی الحال یہ بیڈز بنانے کا فیصلہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close