ریسٹورانٹ میں سماجی دوری کو برقرار رکھنے کیلئے مجسموں کا استعمال

کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچنے کےلیے لوگ اپنے اپنے گھروں میں ہی موجود ہیں اور اب وہ اپنے پرانے طرزِ زندگی اور باہر جا کر ریسٹورانٹس میں کھانا کھانے کو بہت یاد کرنے لگے ہیں۔ متعدد ممالک نے سماجی دوری کی احتیاط کے ساتھ لاک ڈاؤن میں نرمی کرتے ہوئے ریسٹورانٹس اور اور دکانوں کو کھولنے کی اجازت دی ہے۔
اب حال ہی میں امریکا کے ایک ریسٹورانٹ کی ٹیبلز پر 1940 کے اسٹائل کے مجسموں کو رکھا گیا ہے جو کہ ریسٹورانٹ کھلنے کے بعد سماجی دوری کو برقرار رکھنے کےلیے کیا گیا ہے۔ ریسٹورانٹ کے مالک کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد ہم ایک مرتبہ پھر اپنا ریسٹورانٹ کھول رہے ہیں اور اس وقت سماجی دوری کا خیال رکھتے ہوئے ہم نے یہاں مجسمے بھی رکھ دیے ہیں تاکہ ان کی وجہ سے اصل لوگ دور بیٹھ سکیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت لوگوں کو باہر نکلنے اور ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھانے کا بے حد دل چاہ رہا ہوگا اور ایسے میں یہ مجسمے لوگوں کی کمی کو پورا کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close