انڈونیشیا میں دوران پرواز دونوں پائلٹ سوگئے

انڈونیشیا میں پرواز کے دوران دونوں پائلٹ ایک ایک کرکے سو گئے جس کے بعد طیارے کا رخ تبدیل ہوگیا ۔

  رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ 25 جنوری 2024 کو اس وقت پیش آیا جب باتیک ائیرلائنز کی فلائٹ ID6723 شمالی انڈونیشیا کے علاقے سولاویسی سے دارالحکومت جکارتہ جارہی تھی۔  پرواز  کو 32 اور 28 سالہ پائلٹ اڑا رہے تھے اور 28 منٹ تک طیارہ بغیر پائلٹ کے پرواز کرتا رہا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جیسے ہی طیارہ مقامی وقت کے مطابق تقریباً 08:37 پر آسمان کی بلندی پر پہنچا تو پائلٹ نے فرسٹ آفیسر سے پوچھا کہ کیا وہ سوسکتا ہے؟ فرسٹ آفیسر نے رضامندی ظاہر کی اور پائلٹ سو گیا، فرسٹ آفیسر نے اگلے 40 منٹ تک پائلٹ کا کام سنبھالا اور ائیر ٹریفک کنٹرول سے رابطے میں رہا۔

بعدازاں وہ بھی نادانستہ طور پر سوگیا جس کے بعد ان کا ائیرٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہوگیا اور یوں 28 منٹ تک طیارہ بغیر پائلٹ کے چلتا رہا جس میں 153 مسافر سمیت عملے کے 4 افراد بھی سوار تھے۔

بتایا گیا کہ جب پائلٹ کی آنکھ کھلی تو پتا چلا کہ طیارہ درست سمت میں نہیں ہے جس کے بعد اس نے ساتھی کو اٹھایا اور ائیر ٹریفک کنٹرول کو جواب دیا ۔

Related Articles

Back to top button