’’ہونڈا کے بعد سوزوکی گاڑیوں کی قیمتوں میں پھر ہوشربا اضافہ‘‘

مہنگائی کے بڑھتے طوفان میں ہونڈا اور دیگر کمپنیوں کے بعد سوزوکی نے ایک بار پھر اپنی کاروں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، گاڑیوں کی قیمت تین لاکھ سے ساڑھے تین لاکھ روپے تک بڑھا دی گئی ہیں۔پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ نے پارٹس کی قلت کے سبب 13 سے 17 فروری تک پروڈکشن بند کرنے کا اعلان کر دیا جبکہ مختلف ماڈلز کی کار کی قیمتوں میں بھی ایک لاکھ 30 ہزار سے 3 لاکھ 50 ہزار روپے تک کا اضافہ کر دیا ہے۔سوزوکی آلٹو وی ایکس کی نئی قیمت 20 لاکھ 34 ہزار، وی ایکس آر 23 لاکھ 59 ہزار، وی ایکس آر اے جی ایس 25 لاکھ 28 ہزار اور اے جی ایس 26 لاکھ 51 ہزار کی ہوگئی، یہ اضافہ ایک لاکھ 75 ہزار سے 2 لاکھ 28 ہزار کے درمیان بنتا ہے۔

سوزوکی ویگن آر وی ایکس آر، وی ایکس ایل اور اے جی ایس ماڈلز کی قیمتوں میں 2 لاکھ 48 ہزار سے 2 لاکھ 89 ہزار روپے تک اضافہ کیا گیا جس کے بعد ان کی نئی قیمتیں بالترتیب 28 لاکھ 77 ہزار روپے، 30 لاکھ 52 ہزار روپے اور 34 لاکھ 48 ہزار روپے ہو گئی ہیں۔سوزوکی کلٹس وی ایکس آر، وی ایکس ایل اور اے جی ایس کی قیمتیں بڑھا کر 32 لاکھ 26 ہزار، 35 لاکھ 44 ہزار اور 39 لاکھ 6 ہزار روپے کر دی گئی ہیں جو 2 لاکھ 87 ہزار سے 3 لاکھ 37 ہزار تک کا اضافہ ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ہونڈا اٹلس کارز لمیٹڈ نے 2 ہفتوں سے بھی کم عرصے میں مختلف ماڈلز کی گاڑیوں کی قیمتوں میں 2 لاکھ 60 ہزار سے 5 لاکھ 50 ہزار روپے تک کا بڑا اضافہ کر دیا ہے، اس سے صرف 12 روز قبل بھی ہونڈا اٹلس کارز لمیٹڈ نے روپے کی قدر میں کمی، غیر واضح، غیر مستحکم معاشی حالات اور مہنگائی کو جواز بناتے ہوئے گاڑیوں کی قیمتوں میں 3 لاکھ سے 5 لاکھ 50 ہزار روپے تک کا اضافہ کیا تھا۔سوئفٹ جی ایل، سی وی ٹی اب 37 لاکھ 42 ہزار کے بجائے 40 لاکھ 92 ہزار میں ملے گی، سوئفٹ جی ایل ایکس، سی وی ٹی کی نئی قیمت 44 لاکھ 62 ہزار روپے ہے جبکہ پرانی قیمت 41 لاکھ 15 ہزار تھی۔

کاروں کے علاوہ پک اپس اور کیری ڈبوں کی قیمتیں بھی بڑھائی گئی ہیں، اب راوی 15 لاکھ 39 ہزار کے بجائے 16 لاکھ 69 ہزار میں دستیاب ہوگی، اسی طرح راوی ڈبلیو او ڈیک کی نئی قیمت 15 لاکھ 94 ہزار روپے رکھی گئی ہے، اس سے قبل یہ 14 لاکھ 64 ہزار روپے میں مل رہی تھی۔بولان وین کے حوالے سے کمپنی کی جانب سے کہا گیا کہ اس کی قیمت 16 لاکھ 19 ہزار سے بڑھا کر 17 لاکھ 54 ہزار روپے کر دی گئی ہے، اسی طرح بولان کارگو کی قیمت بھی 16 لاکھ چھ ہزار سے بڑھا کر 17 لاکھ 41 ہزار روپےکردی گئی ہے۔

Related Articles

Back to top button