وزن کم کرنے کے بعد اسے پھر بڑھنے سے کیسے روکیں؟

وزن کم کرنا کوئی آسان کام نہیں لیکن وزن کم کرنےکے بعد توازن برقرار رکھنا وزن کم کرنے سے بھی زیادہ مشکل ہے۔ لیکن اب آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیوں کہ آج ہم آپ کو چند ایسی خاص حل بتانے والے ہیں جن پر عمل کرکے آپ اپنے وزن میں توازن برقرار رکھ سکیں گے۔

متوازن غذا
وزن میں توازن برقرار کرنے کےلیے جو سب سے پہلی چیز ہمیں کرنی ہے وہ یہ ہے کہ ہمیں متوازن غذا کو اپنی روزمرہ خوراک میں شامل کرنا ہوگا، اپنی غذا میں پروٹین، کاربوہائیڈریٹس اور فائبر والی خوراک کو معتدل مقدار میں شامل کرنے سے آپ وزن میں توازن برقرار رکھ سکتے ہیں۔

ورزش یا جسمانی سرگرمیوں کو روٹین میں شامل کریں
وزن کو کم یا وزن میں توازن برقرار رکھنے کےلیے متوازن غذا کے ساتھ ساتھ ورزش کرنا بھی بے حد ضروری ہے، ضروری ہے کہ آپ روزانہ کم سے کم 30 منٹ ورزش یا جسمانی سرگرمی کرکے گزاریں۔

صحیح وقت پر کھانا کھائیں
صحت مند رہنے کےلیے ضروری ہے انسان اس وقت پر ہی کھانا کھائے جو کہ متعین کیا گیا ہے۔ جیسے ہم ناشتہ دوپہر میں نہیں کر سکتے ویسے ہی ضروری ہے کہ کھانے کو اس کے متعین وقت پر ہی کھایا جائے۔

صحت کیلئے نقصان دہ غذا سے دور رہیں
اکثر ہم جنک فوڈ، بیکری کی چیزیں اور پروسیسڈ کھانے کھاتے ہیں۔ ضروری ہے کہ ان غذاؤں کو اپنی عادت میں شامل نہ کریں اور جتنا ہوسکے ان سے پرہیز کرنا ہی بہتر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close