شہباز شریف کا عمران خان اور وزیراعلی پنجاب کے استعفے کا مطالبہ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔شہباز شریف نے اس حوالے سے جاری بیان میں کہا ہے کہ قوم کو لوٹنے کی اجازت دینے والے وزیراعظم عمران خان مستعفی ہوں۔انہوں نے کہا کہہ عمران خان کو ذمہ دار نہ ٹھہرا کر رپورٹ میں سیاہ کو سفید ثابت کرنے کی کوشش کی گئی۔
اپنے ایک بیان میں شہبازشریف نے کہا کہ عمران خان نے پہلےقومی خزانہ لوٹنےکی اجازت دی پھرکہا جنہوں نےلوٹا ہےانہیں گرفتارکرلو، عوام کی آٹاچینی چوری کے تمام فیصلوں کی منظوری عمران خان نے دی، قوم کو لوٹنے کی اجازت دینے والے وزیراعظم مستعفی ہوں۔انہوں نے کہا کہ قوم کو لوٹنے کا لائسنس عمران خان نے دیا، اس پر دستخط انہوں نے ہی کیے، اب وہ اس ذمہ داری کو کسی اور پر نہیں ڈال سکتے ، عوام کی چینی چوری کرنے والے گروہ کے سرغنہ کا نام وزیراعظم عمران خان ہے۔
اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھاکہ ملک میں چینی کا ذخیرہ تھا ہی نہیں، پھر وزیراعظم نے اجازت کیوں دی؟، شوگرایڈوائزری بورڈ اور سیکرٹری خوراک نےچینی برآمد کی مخالفت کی اور وزیراعظم نے مخالفت کے باوجود چینی برآمدکی اجازت کیوں دی؟۔
انہوں نے مزید کہا کہ قوم کو دو دو بار لوٹاگیا، ایک بار برآمدکی اجازت دے کر اور پھر 36 روپےفی کلو مہنگی چینی بیچ کر، چینی باہر بھیجنے کی اجازت دینا، اس کی ذخیرہ اندوزی اور مقامی مارکیٹ میں مہنگی فروخت عمران خان کے جرائم ہیں، دوسروں کو قربانی کا بکرا بنانے سے ان کی ذمہ داری ختم نہیں ہوگی، وزیراعظم اقتصادی رابطہ کمیٹی اور بطور سربراہ کابینہ ہرفیصلےکے ذمہ دار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close