سماجی دوری برقرار رکھنے کیلئے ریسٹورانٹ کی انوکھی ٹیبلز

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست میری لینڈ میں ایک ریسٹورینٹ صارفین کو سماجی دوری اختیار کرنے کے پیش نظر بمپر ٹیبلز کی پیشکش کر رہا ہے۔
میری لینڈ کے ایک ساحل پر موجود ریسٹورانٹ نے صارفین کےلیے ایسی ٹیبلز رکھی ہیں جو کہ ٹیوب سے بنی ہوئی ہیں اور ان کے نیچے پہیے لگے ہوئے ہیں۔ ان ٹیبلز کے ذریعے ریسٹورانٹ میں آنے والے لوگ ایک دوسرے سے 2 میٹر کا فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے کھانا کھا سکیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سوئیڈن میں سماجی دوری پر خاص عمل کرتے ہوئے ایک ایسا ریسٹورانٹ کھولا گیا جس میں ایک دن میں ایک ہی شخص کھانا کھا سکتا ہے اور وہاں بیٹھنے کے لیے صرف ایک ہی ٹیبل لگی ہوئی ہے۔
دوسری جانب حال ہی میں امریکا کے ایک ریسٹورانٹ کی ٹیبلز پر 1940 کے اسٹائل کے مجسموں کو رکھا گیا ہے جو کہ ریسٹورانٹ کھلنےکے بعد سماجی دوری کو برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close