6افرادکی ہلاکت کا واقعہ،ملزم افنان جسمانی ریمانڈپرپولیس کے حوالے

لاہورمیں 6افراد کی ہلاکت کے کیس میں عدالت نے ملزم افنان کو 5روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیا،لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے کیس کی سماعت کی۔پولیس نے ملزم افنان کو عدالت کے روبروپیش کرکے جسمانی ریمانڈ کی استدعاکی تھی ۔
پولیس افسرکاکہنا تھاکہ مقدمے میں دہشت گردی دفعات شامل کردی گئیں ہیں۔