سعودیہ عرب سمیت 7 ممالک سے مزید 60 پاکستانی بے دخل

سعودی عرب اور عمان سمیت 7 مختلف ممالک سے 48 گھنٹوں میں مزید 60 پاکستانیوں کو بے دخل کردیا گیا۔

امیگریشن ذرائع کےمطابق سعودی عرب سے بلیک لسٹ 7،زائد المیعاد قیام پر 3 اور کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر 12 پاکستانی کو بےدخل کیاگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عمان پہنچنے والے 4 پاکستانی شہریوں کو اخراجات کی رقم کم ہونے پر واپس بھیج دیاگیا۔

عراق میں زائد المیعاد قیام اور پاسپورٹ گم ہونےپر 9، عرب امارات میں امیگریشن انکار اور پاسپورٹ گم ہونےپر 2 جب کہ جیل میں سزا پوری کرنےوالے 15 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کا غزہ میں مکمل اور فوری جنگ بندی پر زور

امیگریشن ذرائع کا کہنا ہےکہ آئیوری کوسٹ سے 1،قبرص سے 3 اور قطر سے 4 مفرور پاکستانیوں کو بے دخل کیاگیا ہے۔

Back to top button