ڈاکوؤں کی روتے ہوئے فوڈ ڈیلیوری بوائے کوگلے لگانے کی ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر انسانیت کے نام سے ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں موٹرسائیکل پر سوار ڈاکوؤں کو روتے ہوئے فوڈ ڈیلیوری بوائے کو گلے لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ڈاکوؤں کی راہ گیر اور مسافروں سے چیزیں چھینتے اور انہیں لوٹتے ہوئے تو کئی ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں لیکن کراچی میں ڈکیتی کی انوکھی واردات ہوئی جس میں ڈاکوؤں کو اپنے شکار کی حالت پر رحم آگیا اور انہوں نے نہ صرف روتے ہوئے ڈیلیوری بوائے کو اس کا سامان واپس کیا بلکہ گلے لگاکر تسلی بھی دی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈیلیوری بوائے کھانے کا سامان دے کر اور پیسے لے کر جیسے ہی اپنی موٹر سائیکل بیٹھا ملزمان آدھمکے اوراس کی جیب سے بٹوہ نکال لیا جس پر ڈیلیوری بوائے نے ملزمان کو کچھ کہا اور رونے لگا۔
روتے ہوئے ڈیلیوری بوائے کو دیکھ کر ملزمان کو اس کی حالت پر رحم آگیا اور انہوں نے اس سے لی ہوئی چیزیں واپس کی اور اسےگلے لگا لیا اور اس سے ہاتھ بھی ملایا اور تسلی دے کر واپس چلے گئے۔ ملزمان کے جانے کے بعد بھی رائیڈر روتا رہا۔ سوشل میڈیا پر انسانیت کے نام سے ویڈیو وائرل ہو گئی اور لوگ اس منظر کو دیکھ کر جذباتی ہوگئے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فوڈ ڈیلیوری بوائے کو لوٹنے کےلیے آنے والے ملزمان بھی نوجوان ہی ہیں سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ڈاکو بھی حالات کے مارے ہوئے ہیں۔ تاہم کچھ لوگوں نے اس عمل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غلط غلط ہی ہے۔

View this post on Instagram

Humanity is still alive😥 سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹر سائیکل پرسوار دو ملزمان ڈیلیوری بوائے کو لوٹنے آتے ہیں جس پر ڈیلیوری بوائے نے ملزمان کو کچھ کہا اور رونے لگا۔ روتے ہوئے ڈیلیوری بوائے کو دیکھ کر ملزمان کو اس کی حالت پر رحم آگیا اور انہوں نے اس سے لی ہوئی چیزیں واپس کی, اسےگلے لگایا اور اس سے ہاتھ بھی ملایا اور تسلی دے کر واپس چلے گئے۔ #humanity #humanityfirst #humanityalive #karachi❤️🇵🇰 . . . . . . . . . . . . #AyezaKhan #aimankhan #minalkhan #NeelamMuneerKhan #KubraKhan #mehwishhayat #fahadmustafa #ahmadshah #bhaeehazirhai #ptv #ptvhome #jeeewaypakistan #jeetopakistanleague #haniaaamir #hiramani #yumnazaidi #bilalabbaskhan #ferozekhan #NaimalKhawar #hamzaaliabbasi #aimabaig

A post shared by pakcelebz (@pakcelebz_official) on

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close