وزارت اطلاعات و نشریات اور میڈیا واچ ڈاگ کے درمیان تنازع

پیمرا کے اعلیٰ عہدیداروں میں جھگڑا وزارت اطلاعات و نشریات اور میڈیا واچ ڈاگ کے درمیان تنازع میں تبدیل ہو گیا ، اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش کردہ دستاویزات میں اس مسئلے کو اُجاگر کیا گیا۔

کاغذات پیمرا کے 7 عہدیداروں ایگزیکٹو ممبر اور 6 ڈائریکٹر جنرلز ، وزارت اطلاعات اور 7 افسران کے خلاف شکایت کا آغاز کرنے والے پیمرا کے ڈائریکٹر جنرل نے جمع کرائے ہیں۔ شکایت کنندہ ڈائریکٹر جنرل حاجی آدم ہیں جنہوں نے وزیر اعظم سے اشفاق جمانی اور ڈائریکٹر جنرل سردار عرفان اشرف خان، مختار احمد، محمد فاروق، جاوید اقبال، سہیل آصف علی اور دیگر کیخلاف تحقیقات کی درخواست کی تھی۔

شکایت کنندہ نے الزام لگایا اشفاق جمانی، عرفان اشرف خان اور مختار احمد کو ابتدائی طور پر 2002 میں 2 سال کے کنٹریکٹ پر مقرر کیا گیا تھا لیکن انہوں نے اس مدت کے بعد بھی پیمرا میں کام جاری رکھا۔

الزام لگایا گیا کہ اس پوسٹ کے خلاف گریڈ 17 میں اسسٹنٹ جنرل منیجر کے طور پر تعینات کیا گیا تھا جس کی کبھی تشہیر نہیں کی گئی تھی ، انہوں نے بتایا کہ اسی طرح سہیل آصف کو جولائی 2009 میں ڈیپوٹیشن کے ذریعے پیمرا میں جنرل منیجر کے طور پر شامل کیا گیا تھا لیکن ان کے پاس مطلوبہ تجربہ نہیں تھا، انہیں بالآخر پیمرا میں شامل کیا گیا اور سہیل آصف کو سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے واپس نہیں ہٹایا گیا۔

عدالت کے ریکارڈ کے مطابق اشفاق جمانی 5 لاکھ 550 روپے، اشرف خان 5 لاکھ 75 ہزار 749 روپے، مختار احمد 7 لاکھ 35 ہزار 237 روپے، جاوید اقبال 4 لاکھ 41 ہزار 998 روپے اور وکیل خان 4 لاکھ 22 ہزار 261 روپے ماہانہ تنخواہ وصول کر رہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button