بھارت میں مسافر بردار طیارے کو خوفناک حادثہ، 15 افراد ہلاک

بھارت میں دبئی سے آنے والے انڈیا ایکسپریس کا مسافر بردار طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوکر دو ٹکڑے ہوگیا ابتدائی طور پر15 ہلاکتوں اور 40 مسافروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے تاہم ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ کے شہر کالی کٹ کے ایئرپورٹ پر دبئی سے 191 مسافروں کو لانے والی انڈیا ایکسپریس کی پرواز لینڈنگ کے دوران رن وے پر پھسلتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگئی۔ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ طیارے کے دو ٹکڑے ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کیرالہ کے کالی کٹ ایئرپورٹ پر بھارتی مسافر طیارہ کریش لینڈنگ کے دوران رن وے سے پھسل کر آبادی میں گھس گیا، کریش لینڈنگ کے دوران طیارہ ٹوٹ کر دو حصوں میں تقسیم ہوگیا ہے، جبکہ حادثے کے مقام پر مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

طیارے میں 174 مسافر، 10 بچے، 2 پائلٹس اور 5 طیارے کا عملہ سوار تھا۔ حادثے کی نوعیت اور تباہ طیارے کو دیکھ کر بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے تاہم ابتدائی طور پر 2 افراد کی ہلاکت اور 40 سے زائد کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔


ریاست کیرالہ کے کالی کٹ ایئرپورٹ پردیگر پروازیں معطل کردی گئی ہیں۔ حادثے کی وجہ کا تاحال تعین نہیں کیا جا سکا ہے، فیڈرل ایوی ایشن نے واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کیلیے فی کس 5 لاکھ روپے امدادی رقم کا اعلان کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button