سینیٹ ٹکٹوں پر تحریک انصاف کی مرکزی اورسندھ قیادت میں اختلافات

تحریک انصاف سینٹرل سندھ ریجن کے عہدیداروں نے سینیٹ کے ٹکٹ کے معاملے پر شدید تحفظات کا اظہار کر دیا۔
حیدرآباد، سکھر اور نوابشاہ کے عہدیداروں نےگورنر سندھ عمران اسماعیل کو خط لکھ کر اپنی ناراضی کا اظہار کیا۔ خط میں فیصل واوڈا اور ٹیکنو کریٹس سیٹ پر نامزد سیف ابڑو کو ٹکٹ دینے کے فیصلے کو غلط قرار دیا گیا۔ عہدیداروں کا مؤقف تھا کہ اگر فیصل واوڈا نااہل ہو گئے تو سیٹ خطرے میں آ جائے گی، ٹیکنو کریٹ سیٹ کےلیے نامزد سیف اللہ ابڑو پر کرپشن کے الزامات اور نیب کیسز ہیں۔ خط میں سینیٹ کی جنرل نشست اندرون سندھ سے تعلق رکھنے والے شخص کو دینےکا مطالبہ کیا گیا ہے۔ عہدیداروں نے خبردار کیا کہ فیصلے پر نظرثانی نہ کی گئی تو بلدیاتی انتخابات پر اثر انداز ہوں گے۔ دوسری جانب سندھ سے سینیٹ ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر وزیر خارجہ رات گئے کراچی پہنچ گئے ہیں جہاں وہ مقامی قیادت سے بھی ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔
دوسریی جانب وفاقی وزیر فیصل واوڈا کو سینیٹ الیکشن لڑنے کےلیے ٹکٹ دینے پر پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عبدالشکور شاد نے پارٹی چھوڑنے کی دھمکی دے دی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری سے منتخب ہونے والے حکمران جماعت کے ممبر قومی اسمبلی نے دھمکی دی ہے کہ اگر ان کی جماعت نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کو سینیٹ الیکشن لڑنے کے لیے ٹکٹ دیا وہ پارٹی چھوڑ دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button