شارک مچھلی کی اینٹی باڈیز کرونا کیخلاف موثر قرار

امریکی سائنسدانوں نے شارک کی اینٹی باڈیز کو کرونا کیخلاف موثر قرار دے دیا ہے،

تحقیق کے مطابق شارک کی انٹی باڈیز کو فوری تو استعمال نہیں کیا جا سکتا ہے لیکن مستقبل میں کرونا وائرس کی وبا کیلئے مفید ہوگا، شارک کی اینٹی باڈیز سارس کووٹو، ڈبلوآئی وی ون کوو وائرس کو تلف کرنے کے حوالے سے موثر ثابت ہوئی ہیں۔

تحقیق کرنے والے یونیورسٹی آف وسکانسن مڈیسن کے پروفیسر آرون لی بیو نے بتایا کہ کرونا وائرس اپنی شکل بدلتا رہے گا اور ہمیں تھکا دے گا لیکن شارک کے وی این اے آر پروٹین سے اس کے علاج کی نئی راہیں نکل سکتی ہیں۔

کورونا وائرس اپنی شکل بدل کر حملہ کرتا رہے گا لیکن شارک سے لیا گیا مدافعتی ہتھیار مستقبل کے ان مسائل سے ہمیں محفوظ رکھ سکتا ہے۔

Related Articles

Back to top button