سینئروزیرعلیم خان بھی کرونا سے نہ بچ سکے

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے وزیرعلیم خان کو بھی کرونا ہوگیا، سینئر وزیر کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا، چغتائی لیب سے کروائی گئی رپورٹ میں علیم خان کو کرونا کی تصدیق، علیم خان مزید دو لیباٹری سے کرونا ٹیسٹ کروائیں گے۔

چغتائی لیب سے کروائی گئی رپورٹ میں علیم خان میں کرونا کی تصدیق ہوئی ہے، علیم خان مزید دو لیباٹری سے کرونا ٹیسٹ کروائیں گے۔ اس سے قبل بھی پنجاب کے 2 نامور وزراء کرونا کی وبا کا شکار ہوگئے، دونوں وزراء نے طبیعت کی ناسازی پر کرونا ٹیسٹ کروایا، اسلم اقبال نے گزشتہ شام تیز بخار کے باعث سرکاری ہسپتال سے کرونا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا۔
اس کے علاوہ صوبائی وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی دفتری امور روٹین کے مطابق نبھاتے رہے، طبیعت کی ناسازی پر کرونا ٹیسٹ کروایا گیا جو مثبت آگیا، سید حسین جہانیاں گردیزی کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد سے آئسولیشن میں چلے گئے ہیں تاہم وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی نے کرونا سے صحت یابی تک تمام عوامی سرگرمیاں منسوخ کردیں جبکہ وزیر زراعت حسین جہانیاں گردیزی نے ان سے ملاقات کرنیوالے تمام احباب کواپنے کرونا ٹیسٹ کروانے کی ہدایت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!
Close