غذائی قلت اور موت کا گہرا تعلق

اچھی غذا انسانی جسم کے لیے انتہائی اہم ہے جبکہ پاکستان میں غذائی قلت کے باعث پیدا ہونے والے بچوں میں سے 15 فیصد جان کی بازی ہارجاتے ہیں.

غذا کا اورانسانی صحت کا آپس میں ایک گہرا تعلق ہے اگر انسان کو صحت مندغذاملتی رہے تو انسان صحت مند، تندرست اور توانا رہتا ہپے لیکن بد قسمتی سے ایک سروے کے مطابق پاکستان میں 44 فیصد بچے غذائی قلت کے باعث کم وزن جبکہ 33 فیصد سٹنٹڈ ہیں۔ اس سروے کے مطابق غذائی قلت کے باعث ہونے والی اموات میں پاکستان کا پہلا نمبر ہے.
ماہرین نے بتایا کہ دنیا بھر میں 5 سال سے کم عمر پچاس لاکھ بچے روزانہ غذائی قلت کے باعث موت کا شکار ہوتے ہیں، صاف اور سادہ غذا سے قوت مدافعت بہتر کرنے میں مددگار ہے۔ قوت مدافعت کو بہتر بنا کر کورونا سمیت بیشتر وائرسز اور بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔
ہمیں اپنی زندگیوں سے مرغن غذائیں کم کرکے سلاد اور پھلوں کے استعمال کو زیادہ کرنا ہوگا۔ غذائی قلت کے باعث ہونے والی اموات میں پاکستان اول نمبر پر ہے، ان حالات سے نجات کے لئے حکومت کو موثرحکمت عملی اپنانا ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!
Close