گائےسےباتیں کریں تووہ خوش ہوتی ہے

ویانا،آسٹریا :ویڈیو کال، لاؤڈاسپیکر یا ریکارڈنگ کی بجائے گایوں سے براہِ راست بات کی جائے تو وہ خوش ہوتی ہیں اور اس پر غور بھی کرتی ہیں، سائنسدان

پالتو جانوروں میں گائے اپنی ضروریات کے لیے پکارتی اور مختلف آوازیں خارج کرتی ہے۔ یہ مخصوص فری کوئنسی پر اپنے بچوں سے باتیں بھی کرتی ہے۔ اگر انسان گائے کو کوئی نام دیدیں تو وہ اس پر کان دھرتی ہیں۔ اگر ان کا مالک پیار سے بات کرتا ہے تو وہ بہت خوش ہوتی ہیں۔ آسٹریا سے آئی اس تحقیق کے مطابق ویڈیو کال سے خود گائے بھی اتنی ہی چڑتی ہیں جتنے ہم بیزار ہوتے ہیں۔ اس طرح یہ ضروری ہے کہ کسی فارم کے جانوروں سے براہِ راست بات کی جائے۔ ویانا کی یونیورسٹی آف ویٹرنری میڈیسن کی انیکا لینج کہتی ہیں کہ اگر رابطے مصنوعی ہوتے ہیں تو جانوروں پر بھی اثر نہیں کرتے، 28 گایوں پر تجربات کئے گئے ہیں۔ اس میں گائے سے براہ راست باتیں کی گئیں اور انہیں ریکارڈنگ سنائی گئیں۔ لیکن جیسے ہی انسانوں نے گائے سے براہِ راست بات کی وہ خوش ہوئیں اور جواب میں اپنی گردن ہلائی جو اس کے دوستانہ رویے کو ظاہر کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!
Close