شمالی وزیرستان:پولیو ٹیم پر فائرنگ سے اہلکاروں سمیت 4 ورکر شہید

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شمالی وزیرستان میں پولیو ٹیم کے دو ورکر اور دو پولیس اہلکاروں‌ نے جام شہادت نوش کر لیا، نعشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد کے میریٹ ہوٹل میں نورعالم کا جھگڑا کیوں ہوا؟

ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان شاہد علی خان نے بتایا کہ پولیو ٹیم تنگ کلی کے علاقے میں بچوں کو پولیو ویکسین پلانے گئی تھی، شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں میں سپاہی دین شاہد اور سپاہی رضاء اللہ شامل ہیں۔

ڈپٹی کمشنرشمالی وزیرستان نے فائرنگ کے نتیجے میں ایک بچے کے بھی زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

Related Articles

Back to top button