ہائی بلڈ پریشر: موت کے خطرات میں اضافہ

عوام میں ہائی بلڈ پریشر یا بلند فشار خون کی وجہ سے ہونے والے صحت کے سنگین خطرات کے بارے میں آگاہی دینے کی فوری ضرورت ہے، ماہرین صحت
آج کل کے دور میں ہائی بلڈ پریشرکی کیفیت بہت عام ہوگئی ہے اور مریض عموماً اس وقت ہسپتالوں کا رخ کرتے ہیں جب انہیں یہ بیماری ہوچکی ہوتی ہے، بلڈ پریشرکی بیماری کو کنٹرول کرنے سے لوگوں کو طویل صحت مند زندگی گزارنے میں مدد ملتی ہے، ادویات کے بغیر بھی خطرات کو کم کیا جاسکتا ہے جو کہ بہت آسان ہیں، جیسے کہ نمک اور چینی کا کم استعمال، متوازن غذا، روزانہ ورزش اور کم تناؤ والی زندگی. بلڈ پریشرانسانی زندگی کے لیے ایک خاموش قاتل ہے جو جسم کے متعدد اعضا بشمول گردوں اور آنکھوں کو بری طرح نقصان پہنچا سکتا ہے. دن بدن اس بیماری سے متاثر مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے، عوام میں اگاہی کی فوری ضرورت ہے. اس بیماری کے حوالے سے آگاہی کا شدید فقدان اور غفلت پائی جاتی ہے.
ہائپر ٹینشن سے صحت کی سنگین پیچیدگیوں جیسے امراض قلب، دل کے دورے کے خطرات میں اضافہ ہوجاتا ہے اور موت کا سبب بھی بن سکتا ہے تاہم کھانے کے معمولات اور طرز زندگی میں تبدیلیاں کرنے سے ہم اس کے خطرات کو کم کرسکتے ہیں، ہائپر ٹینشن کے مریضوں بالخصوص پیچیدگیوں کے حامل مریضوں کے لیے اہم ہے کہ اپنے بلڈ پریشر کی نگرانی رکھیں جبکہ ہائی بلڈ پریشر کے ساتھ ساتھ کم بلڈ پریشر کا بھی علاج ہونا چاہیئے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!
Close