ایک کروڑ چاہیں تو دوسری شادی کر لو

عراق کے ایک مشہور بینک ’الرشید‘ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے ہر ملازم کو دوسری شادی کرنے پر ایک کروڑ دینار بطور قرض دے گا، اور اس کی ادئیگی آسان شرائط پر ہو گی.
الرشید بینک کا کوئی بھی ملازم دوسری شادی پر ایک کروڑ دینار قرض لے سکے گا بشرطیکہ اس کی ملازمت کو کم از کم دو سال ہو چکے ہوں، اور اس نے اپنی پہلی شادی پر قرض نہ لے رکھا ہو۔ بینک نے یہ فیصلہ عراق میں ’’معمر کنواریوں‘‘ یعنی 35 سال سے زیادہ عمر کی غیر شادی شدہ لڑکیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیشِ نظر کیا ہے. ایک حالیہ سروے کے مطابق عراق میں 35 سال یا اس سے زائد عمر کی 70 فیصد لڑکیاں غیر شادی شدہ ہیں کیونکہ ملک میں مسلسل خانہ جنگی، سیاسی عدم استحکام اور معاشی بدحالی کی وجہ سے اکثر نوجوان لڑکے اور مرد اتنی تنگ دستی کا شکار ہیں کہ وہ شادی کرنے کے قابل ہی نہیں رہے۔
اس کے علاوہ لڑکوں اور مردوں کی ایک بڑی تعداد اپنے مالی حالات سدھارنے کےلیے بیرونِ ملک کا رُخ کر رہی ہے جس سے معمر کنواریوں کا مسئلہ اور بھی شدید ہوتا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!
Close