سعودی ولی عہد کی اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات کی افواہیں

سعودی عرب نے وضاحت پیش کی ہے کہ ولی عہد محمد بن سلمان کی وزیراعظم سے ملاقات طے نہیں۔ سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ مملکت کے ولی عہد اور اسرائیل کے وزیر اعظم کے مابین کسی ملاقات کی منصوبہ بندی نہیں کی جاسکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے واضح جرتے ہوئے کہا کہ ولی عہد محمد بن سلمان کی اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتین یاہو سے کوئی ملاقات طے نہیں۔
سعودی مملکت کی اسرائیل کے بارے میں پالیسی بہت واضح ہے۔اسرائیلی میڈیا میں ان دنوں ایسی رپورٹس شائع اور نشر ہو رہی ہیں۔جن میں یہ کہا جا رہا ہے کہ کہ اسرائیلی وزیراعظم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ امن منصوبہ کے اعلان کے بعد سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کے خواہاں ہیں۔
نتین یاہو کی 3 فروری کو سوڈان کی عبوری کونسل کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عبدالفتاح البرہان سے ملاقات کے بعد سے ایسی قیاس آرائیوں میں خاص طور پر شدت آئی۔عرب ذرائع ابلاغ کے سعودیوزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے مابین کوئی تعلقات نہیں ہیں اور سلطنت فلسطین کے پیچھے مضبوطی سے کھڑی ہے ۔واضع رہے کہ اسرائیلی میڈیا میں یہ خبر گردش کر رہی تھی کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاھو کے مابین ایک ملاقات کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ دو سال قبل سعودی ولی عہد پرنس محمد بن سلمان نے امریکہ میں ‘دی اٹلانٹک ‘ جریدے کے لئے اپنے انٹرویو میں بھی کہا تھا کہ وہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کو اپنی زمین کا مالک بننے کا حق حاصل ہے لیکن امن سمجھوتے کا طے پانا ضروری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button