پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز 3 لاکھ 28 ہزار تک پہنچ گئے

دنیا کے ان چند ممالک میں سے پاکستان ایک ہے جہاں کرونا وائرس کی صورتحال خطے کے دیگر ممالک سے قدر بہتر ہے، تاہم گزشتہ کچھ روز سے کیسز اور اموات کی تعداد بڑھی ہے اور موسم کی بدلتی صورتحال کے پیش نظر دوسری لہر کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
اب تک ملک میں 3 لاکھ 27ہزار 895 افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جس میں سے 3 لاکھ 10 ہزار 491 صحتیاب جبکہ 6 ہزار 736 انتقال کر چکے ہیں۔ پاکستان میں آج 25 اکتوبر کو مزید 528 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی اور 5 مریض انتقال کر گئے جبکہ 390 مریض صحتیاب ہوگئے جس کے بعد فعال کیسز کی تعداد 10 ہزار 668 ہے۔ آج رپورٹ ہونے والے کیسز میں بلوچستان کے گزشتہ روز سامنے آنے والے 10 کیسز اور خیبرپختونخوا کے 92 کیسز اور ایک موت بھی شامل تھی جن کے بعد بلوچستان میں مجموعی کیسز کی تعداد 15 ہزار 801 اور خیبرپختونخوا میں 39 ہزار 15 ہوگئی ہے۔
پاکستان میں کرونا وائرس کے ابتدائی 2 کیسز 26 فروری 2020 کو رپورٹ ہوئے تھے جس کے بعد سے اب تک وبا کی صورتحال میں خاصی بہتری آچکی ہے لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں اس عرصے کے دوران سب سے زیادہ تشویش ناک صورتحال جون کے مہینے میں دیکھنے میں آئی، اس ماہ کے دوران یومیہ رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 6 ہزار اور اموات 100 سے زائد تک جا پہنچی تھیں۔ بعد ازاں جولائی کے مہینے میں صورتحال بہتری کی جانب گامزن نظر آئی اور کیسز کم ہونا شروع ہوئے اور پھر اگست اس میں مزید بہتری رپورٹ ہوئی۔ گزشتہ ماہ میں کرونا وائرس کی صورتحال مزید بہتر ہونے کے بعد 6 ماہ سے زائد عرصے سے بند تعلیمی اداروں کو بھی کھول دیا گیا تھا تاہم ستمبر کے اواخر سے کیسز کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!
Close