گھر سے نکلنا ہے تو ماسک لگائیں

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے شہریوں کے لیے گھروں سے باہر نکلنے پر ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ہدایات جاری کرتےہوئے کہا ہے کہ شہری گھروں سے باہر جاتے وقت ماسک کا استعمال لازمی کریں اور سرکاری و نجی دفاتر میں بھی ماسک لازمی طور پر استعمال کیا جائے۔ این سی او سی کا مزید کہنا ہےکہ بازاروں اور شاپنگ مال وغیرہ میں بھی ماسک کا استعمال لازم ہے۔ این سی او سی کے مطابق اب تک 11 شہروں میں 4 ہزار 374 لاک ڈاون نافذ کیے گئے ہیں۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر بتدریج شروع ہوچکی ہے جس کے باعث کرونا مثبت آنے کی شرح ڈھائی سے پونے تین فیصد تک پہنچ چکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!
Close