کشمیر کو انڈیا کا حصہ نہ دکھانے پر بھارت آگ بگولا

سعودی عرب نے نیا کرنسی نوٹ جاری کر دیا جس پر دنیا کے نقشے میں کشمیر کو انڈیا میں شامل نہیں کیا گیا، بھارت نے کشمیر کو انڈیا کے نقشے میں شامل نہ کرنے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
سعودی عرب نے جی 20 ممالک کی سربراہی کی یادگار کے طور 20 ریال کا نیا نوٹ جاری کیا ہے۔ اس نوٹ پر شاہ سلمان کی تصویر اور جی ٹوئنٹی کے نشان کے ساتھ دنیا کا نقشہ بھی شائع کیا گیا ہے۔ نئے نوٹ پر شائع کیے گئے نقشے میں کشمیر کو بھارت میں شامل نہیں دکھایا گیا۔ یہ نوٹ سامنےآنےکے بعد سے بھارتی شہریوں اور رہنماؤں نے شدید ردعمل کا مظاہرہ کیا ہے۔ بھارت نے سعودی ریال پر شائع ہونے والے نقشے میں تبدیلی نہ ہونے تک 21 اور 22 نومبر کو سعودی عرب میں ہونے والی جی ٹوئنٹی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی دھمکی بھی دی ہے۔ کرنسی نوٹ نقشے میں ہونے والے اس غیر واضح تبدیلی پر بھارت اس وقت واویلا کررہا ہے جب اس کے سعودی عرب سے تعلقات قدرے خوشگوار ہیں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!
Close