پہلی مرتبہ ایک روز میں کرونا کے 5 لاکھ نئے کیسز رپورٹ

عالمی سطح پر صرف ایک روز میں کرونا وائرس 5 لاکھ کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جو کہ وبا کی ابتدا سے اب تک کا عالمی ریکارڈ ہے۔
دنیا بھر میں کرونا کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے اور صرف 2 ہفتوں سے بھی کم مدت میں 25 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سب سے زیادہ نئے کیسز امریکا اور یورپی ممالک میں دیکھا گیا ہے۔ دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثر افراد کی مجموعی تعداد 4 کروڑ 50 لاکھ سے تجاوز کر گئی جب کہ اب تک 11 لاکھ سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔ عالمی سطح پر کرونا کیسز میں اضافے کے بعد کئی ممالک نے وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سخت اقدامات اٹھانا شروع کر دیئے ہیں۔ پاکستان میں بھی چند روز سے نئے کیسز میں اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 78 نئے مریض سامنے آئے ہیں اور 20 مریض جان سے گئے۔ مجموعی طور پر پاکستان میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ اور 32 ہزار ہوگئی ہے جب کہ تاحال ہلاکتوں کی تعداد 6 ہزار 795 ہوگئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!
Close