شوخی بھری سیلفیاں مہنگی پڑ گئیں

برطانیہ میں نوعمر کوکین فروش کو دوسروں پر رعب ڈالنے کے لیے ڈھیرسارے پیسوں کے ساتھ سیلفیاں کھنچوانا اور مختلف پلیٹ فارم پر پوسٹ کرنا مہنگا پڑگیا۔
18 سالہ ایڈم او ریئلی نے ایک وقت میں ہزاروں پاؤنڈ کے ساتھ تصاویر لیں اور انہیں آن لائن پوسٹ کردیا۔ ایک تصویر میں وہ نوٹ کو اپنے بازو پر پھسلارہے ہیں۔ ایک دوسری تصویر میں ان کے ہاتھوں میں بہت بڑی رقم دیکھی جاسکتی ہے۔ اس پر پولیس کو شک ہوا اور نوجوان سے بازپرس کرنے کا ارادہ کیا۔ پولیس نے جنوبی ویلز کے علاقے ابرتریدر میں کارروائی کے دوران جب ایڈم کے فون کو دیکھا تو اس میں وہ کوکین اور دیگر منشیات کے ساتھ دکھائی دیئے۔ مزید تفتیش پر اس سے 6 ہزار پونڈ کیش، 3700 پونڈ کی کوکین اور3000 پونڈ کی کیٹامائن برآمد ہوئی۔ مزید تفتیش پر ایڈؑم او ریئلی کے فیس بک کو دیکھا گیا اور اس کی کئی پوسٹوں میں وہ لوگوں کو منشیات خریدنے کی ترغیب دے رہا ہے۔ ایک اور گفتگو میں وہ جاننے والوں سے کیٹامائن کی ڈیل کررہا تھا۔ سب سے آخر میں معلوم ہوا کہ وہ اسنیپ چیٹ پر بھی منشیات فروخت کرتا ہے۔ جبکہ اے اور بی کلاس کی منشیات فروشی اس کا معمول ہے۔ عدالت نے اس سے رقم اور منشیات قبضے میں لے لیں اور اسے تین سال کی سزا ہوسکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!
Close