8ویں جماعت کی طلبا کا اغوا کے بعد گینگ ریپ

صدر بارونی تھانے کی حدود میں آٹھویں جماعت کی ایک طلبا کو مبینہ طور پر اغوا کرکے تین افراد نے گینگ ریپ کا نشانہ بنایا۔

چکری روڈ پر لیاقت کالونی کی رہائشی متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ 28 جون کی آدھی رات کو تین افراد جن میں سے دو نامعلوم تھے، نے ان کے گھر کا دروازہ کھٹکھٹایا۔

جب انہوں نے دروازہ کھولا تو مشتبہ افراد اندر گھس گئے اور انہیں زبردستی گاڑی میں بٹھا کر تقریباً ڈیڑھ گھنٹے کے بعد ایک گھر لے گئے۔

ایف آئی آر میں کہا گیا کہ بچی کو پانی پلایا گیا تھا اور اسے پینے کے بعد وہ بے ہوش ہوگئی اور ملزمان نے اس کے ساتھ زیادتی کی۔

جب اس کے والد جو پیشے سے ایک مزدور ہیں، کو معلوم ہوا کہ ان کی بیٹی کو اغوا کرلیا گیا ہے تو وہ گوجر خان میں ملزمان کے گھر پہنچے اور اگلی صبح اسے واپس لے آئے۔

ایف آئی آر میں لڑکی کا کہنا تھا کہ اس کے چچا بشیر احمد بھی گھر کے نزدیک رہائش پذیر تھے جنہوں نے 8 ماہ قبل اسے اس بہانے سے اپنے گھر بلایا کہ میری بیوی ناراض ہو کر گھر سے چلی گئی ہے لہٰذا کھانا پکا کر دے جاؤ۔

متاثرہ لڑکی نے الزام عائد کیا کہ اس موقع پر اس کے چچا نے اس کا ریپ کیا اور مزاحمت کرنے پر جان سے مارنے کی دھمکی دی اور کہا کہ کسی کو بتانے کی صورت میں وہ اسے قتل کردے گا۔

اسی ماہ کے اوائل میں ساہیوال کے ایک گاؤں میں پولیس نے ایک شخص کو مبینہ طور پر اپنی بیٹی کا ریپ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

پولیس نے متاثرہ لڑکی کے بھائی کی شکایت پر تعزیرات پاکستان کی دفعہ 376 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔

اپریل 2019 میں سیالکوٹ پولیس نے پسرور کے علاقے میں مبینہ طور پر سگی بیٹی کا متعدد مرتبہ ریپ کرنے والے باپ کو گرفتار کیا تھا۔

جنوری 2021 میں راولپنڈی کی ایک مقامی عدالت نے اپنی 7 سالہ بھتیجی کو ریپ اور قتل کرنے کے جرم میں ایک شخص کو سزائے موت سنائی تھی۔

اس سے قبل راولپنڈی کی مقامی عدالت نے پشتو کی ممتاز گلوکارہ نازیہ اقبال کی 2 بیٹیوں کے ریپ کا جرم ثابت ہونے پر گلوکارہ کے بھائی کو سزائے موت اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

Back to top button