حریت رہنما یٰسین ملک مجرم قرار

مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے مقبول آواز حریت رہنما یسین ملک کو بھارت کی نام نہاد عدالت نے مجرم قرار دے دیا ہے، حریت رہنما پر غیرقانونی سرگرمیوں کے الزامات عائد کیے گئے۔
دہلی ہائیکورٹ کی جانب سے بھارت کے تحقیقاتی ادارے کو ہدایات جاری کیں کہ یسین ملک کی مالی حالت کا جائزہ لیا جائے تاکہ ان پر جرمانہ عائد کیا جا سکے۔
عدالت کی جانب سے یٰسین ملک کو آمدن کے تمام ذرائع اور تمام اثاثے کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت دی گئی، عدالت کی جانب سے سزا کا تعین 25 مئی کو کیا جائے گا۔
قبل ازیں عدالت نے کہا تھا کہ یٰسین ملک نے پوری دنیا میں ایک وسیع اسٹرکچر اور میکانزم تشکیل دیا ہے تاکہ جموں و کشمیر میں ’آزادی کی جدوجہد‘ کے نام سے غیر قانونی سرگرمیوں کے لیے دہشتگردوں کی مالی معاونت کی جاسکے۔
عدالت کی جانب سےدیگر کشمیری حریت پسند رہنماؤں پر بھی فردِ جرم عائد کی گئی، جن میں فاروق احمد ڈار عرف بٹا کراتے، شبیر شاہ، مصارت عالم، محمد یوسف شاہ، آفتاب احمد شاہ، الطاف احمد شاہ، نعیم خان، محمد اکبر خاندے، راجا مہراج الدین کلوال، بشیر احمد بھٹ، ظہور احمد شاہ وتالی، شبیر احمد شاہ، عبدالرشید شیخ، اور نوال کیشور کپور شامل ہیں۔

Related Articles

Back to top button