جاپانی دریا میں زِپ شکل کی کشتی چلنے لگی

جاپان میں انوکھے ڈیزائن والی کشتی چلنے لگی جس کی شکل ہوبہو زِپ کے ناکے جیسی ہے اور جب وہ پانی سے گزرتی ہے تو یوں لگتا ہے جیسے کہ وہ آگے بڑھتے ہوئے پانی کو کھول رہی ہے۔
اسے’ زِپ فاسٹنر شپ‘ کا نام دیا گیا ہے جس کی آزمائش سیومیڈا دریا میں کئی گئی ۔ کسی بڑی جیکٹ کی زِپ کی مانند یہ کشتی ڈیزائن آرٹ ٹوکیو 2020 میں عوامی دلچسپی کے لیے رکھی گئی ہے۔ جاپان کے ایک تخلیقی فنکار نے اسے ڈیزائن کیا ہے جو روزمرہ اشیا کو بغور دیکھتے ہوئے انہیں اپنی ڈیزائننگ میں استعمال کرتا ہے۔ ایک روز وہ ٹوکیو سےپرواز کررہے تھے کہ سمندر میں ان کی نظر بحری جہازوں پر پڑی جو آگے جارہے تھے اور اپنے پیچھے پانی کو دورویہ میں تقسیم کررہے تھے۔ اس کے بعد انہیں کشتی کو ایک زپ کے ہک کی شکل دینی کی ٹھانی۔ انہوں نے دن رات کی محنت سے اس ڈیزائن کو بڑھا کر کاغذ سے حقیقی شوروم تک پہنچایا۔ لیکن تکمیل کے بعد ان کی محنت سامنے آئی اور بہت عمدہ تخلیق ہوئی جسے دیکھ کرہرکوئی حیران ہے۔ اس پر فولادی کروم رنگ کیا گیا ہے جو اسے عین زپ کی صورت دیتا ہے۔ اسے دریائے سیومیڈا میں چلانے کا ایک مطلب تھا کیونکہ یہ دریا قدیم جاپانی صوبوں موساشی اور شائیموسا کو الگ کرتا ہے۔ اس طرح زِپ شکل کی کشتی ان دونوں علاقوں کو یا تو علامتی طور پر الگ کررہی ہے یا پھر ملارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!
Close