ٹک ٹاک نے انڈونیشیا کے بھکاری ڈیجیٹل بنا دیئے

انٹر نیٹ نے انڈونیشیا کے گد اگروں  کو بھی ڈیجیٹل بنا دیا ہے اور اب لاتعداد بھکاری ٹک ٹاک پر بھیک مانگ رہے ہیں اور اپنا اکاؤنٹ نمبر بھی دے رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈ یا رپورٹس کے مطابق  انڈونیشیا میں پہلے ہی گداگیری بہت عام ہےجس کی سرکوبی کے لیے حکومت نے کئی اقدامات کئے ہیں۔ دوسری جانب وہاں ڈانسنگ بائٹ نامی ایک مشہور پلیٹ فارم ہے و 1000 فالوورز پر مجازی گفٹ فراہم کرتا ہے۔ ان تحفوں یا انعامات کو رقم میں بدلا جاسکتا ہے۔ اب گداگر اسے بھرپور انداز میں استعمال کررہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اس طرح ڈجیٹل بھکاریوں کو سڑکوں پر مانگنے کی ضرورت نہیں رہتی اور وہ گھر بیٹھے بھیک کی ویڈیو بنا کر پوسٹ کررہے ہیں۔ دوسرا طریقہ یہ ہے کہ بھکاری بہت احمقانہ حرکتیں کرکے بھی رقم کا مطالبہ کررہے ہیں۔ ان میں ایک خاتون مٹی اور کیچڑ خود پر ڈال کر بھیک مانگتی نظر آتی ہے کیونکہ انڈونیشیا میں مٹی اور گارے سے نہانے کی کئی رسمیں بھی عام ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ اہم بات یہ ہے کہ انڈونیشیا میں ٹک ٹاکر استعمال کرنے والے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ یہاں 9 کروڑ 90 لاکھ افراد ٹک ٹاکر ہیں اور صرف امریکا ہی ان سے آگے ہے۔

Related Articles

Back to top button