حکومت نے جسٹس اعجاز ، مظاہر کے بغیر بینچ بنانیکی درخواست دائر کردی

وفاقی حکومت میں شامل پاکستان مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی اور جمعیت علمائے اسلام نے سپریم کورٹ میں پنجاب اورخیبرپختونخوا میں انتخابات سےمتعلق ازخودنوٹس میں فل کورٹ بنانے کیلئے درخواست دائر کردی۔

درخواست فاروق ایچ نائیک،کامران مرتضیٰ اور منصور عثمان ایڈووکیٹ کے توسط سے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی ہے، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ کیس کی سماعت کیلئے تمام ججز پر مشتمل فل کورٹ بنائی جائے اور فل کورٹ میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کو فل کورٹ میں شامل نہ کیا جائے۔

حکومتی میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ دونوں ججز  پہلے سے اپنا مائنڈ کیس میں اپلائی کرچکے ہیں، کئی آئینی، قانونی اور عوامی اہمیت کے سوال سامنے آ چکے ہیں جن پر سماعت ضروری ہے۔

الیکشن ازخودنوٹس کیس میں مسیحی برادری کی فریق بننے کی درخواست

Related Articles

Back to top button