طلاق کی خبروں پر عروہ اور فرحان خاموش کیوں ہیں؟


طلاق کی خبروں پر عروہ حسین اور فرحان سعید کی مسلسل خاموشی اور عروہ کے والد کی جانب سے مدعی سست گواہ چست کے مصداق طلاق کی تردید نے ان خدشات کو جنم دیا ہے کہ واقعتاً اس سٹار کپل نے اپنی راہیں جدا کرلی ہیں کیونکہ چند ماہ قبل جب معروف شوبز جوڑی سائرہ اور بہروز کی طلاق ہوئی تھی تو شہروز کے والد نے بھی پہلے پہل ان خطروں کو من گھڑت قرار دیا تھا۔
چار سال قبل ایک دوسرے کو جیون ساتھی بنانے والے اداکارہ عروہ حسین اور فرحان سعید تو اپنی طلاق کی خبروں پر مسلسل خاموش ہیں تاہم عروہ کے و الد نے ان تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ خیال رہے کہ چند ماہ قبل جب شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف کی طلاق کی چہ میگوئیاں ہورہی تھیں تو شہروز کے والد بہروز سبزواری نے بھی انہیں من گھڑت قررا دیا تھا لیکن چند روز بعد دونوں علیحدگی کی تصدیق ہوگئی تھی۔ اگرچہ عروہ اور فرحان کی علیحدگی کی خبروں کو ان کے والد نے جھوٹا قرار دیا ہے، تاہم ایسی خبروں پر تاحال دونوں ستاروں نے کوئی وضاحتی بیان نہیں دیا اور نہ ہی اس حوالے سے اداکارہ کی بہن ماورا حسین کا کوئی بیان سامنے آیا ہے۔
ذرائع کے مطابق فرحان سعید اور عروہ حسین نے باہمی رضامندی سے اپنی شادی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کی علیحدگی کی وجوہات دونوں کے مابین بڑھتے ہوئے تناؤ اور اختلافات بنے ہیں۔ ان خبروں کے حوالے سے دونوں کی جانب سے باضابطہ بیان میں ابھی تک اس خبر سے متعلق تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔ تاہم دوروز بعد عروہ حسین کے والد مخدوم چوہدری نے بیٹی کی علیحدگی اور طلاق کی خبروں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی بیٹی عروہ اور داماد فرحان سعید ہنسی خوشی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ اداکارہ کے والد مخدوم چوہدری نے بیٹی کی طلاق کا معاملہ عدالت میں چلنے کی خبروں کو بھی جھوٹا قرار دیا اور کہا کہ ایسا کوئی کیس زیر سماعت نہیں۔اداکارہ کے والد نے بتایا کہ آئندہ ماہ عروہ حسین اور فرحان سعید کی شادی کی چوتھی سالگرہ منائی جائے گی اور اس حوالے سے انہوں نے تیاریاں بھی کر رکھی ہیں۔
اداکارہ کے والد نے سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی معلومات کو جھوٹا اور من گھڑت بھی قرار دیا گیا۔ تاہم سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والے اس سٹار کپل کی جانب سے شادی ٹوٹنے کی خبروں پر مسلسل پراسرار خاموشی سے لگتا ہے کہ دال میں واقعی کچھ کالا ہے اور شاید ان کے والدین کی جانب سے ان کی شادی بچانے کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں۔
گزشتہ دو روز سے پاکستان میں سوشل میڈیا پر متعدد پیجز پر یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ عروہ حسین اور فرحان سعید نے شادی کے 4 سال بعد باہمی رضامندی سے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔فرحان سعید اور عروہ حسین کی علیحدگی سے متعلق خبر سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیل رہی ہے اور ان کے مداحوں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ اداکار جوڑی کے مداحوں کو بس اب ان کے حتمی بیان کا انتظار ہے کیونکہ وہ اس بات پر یقین کرنے سے انکار کر رہے ہیں۔بعض سوشل میڈیا پوسٹس میں تو یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ دونوں کی طلاق کا معاملہ لاہور کی مقامی عدالت میں بھی چل رہا ہے۔
شوبز جوڑی کے درمیان علیحدگی اور طلاق کی خبریں وائرل ہونے پر ان کے مداح بھی کافی پریشان اور مایوس دکھائے دیے تھے اور کئی مداحوں نے ایسی خبروں کو انتہائی افسوس ناک قرار دیا تھا تاہم عروہ حسین، فرحان سعید اور ماورا حسین نہ جانے کیوں اب تک اس معاملے پر کھل کر سامنے نہیں آرہے؟
خیال رہے کہ 2016 میں اداکارہ عروہ حسین حسین کو گلوکار فرحان سعید نے پیرس میں پرپوز کیا تھا جس کے بعد انہوں نے بادشاہی مسجد میں نکاح کیا تھا۔ فرحان اور عروہ حسین کی شادی سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ رہی تھی اور ان کی جوڑی شوبز کی مقبول ترین جوڑیوں میں سے ایک ہے۔ شادی سے قبل دونوں ہم ٹی وی کے ڈرامے ‘اڈاری’ اور اے آر وائے کے ڈرامے ‘میرے اجنبی’ میں ساتھ دکھائی دیے تھے اور ان کی جوڑی کافی پسند کی گئی تھی۔ شادی کے بعد بھی دونوں متعدد منصوبوں میں ایک ساتھ دکھائی دیے اور دونوں کی جوڑی کا شمار پاکستان کی مشہور شوبز جوڑیوں میں ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ رواں سال شوبز کی مقبول ترین جوڑی سائرہ اور شہروز، آمنہ شیخ اور محب مرزا کے درمیان بھی علیحدگی ہو چکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!
Close