قوم نے عمران خان کو”Absolutely Not” کہہ دیا ہے

مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز نے کہا ہے کہ قوم نے عمران خان کوAbsolutely Not کہہ دیا ہے۔

تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے قبل پولیس پولیس چھاپے میں شہید ہونیوالے کانسٹیبل کے اہلخانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا شہید کانسٹیبل کو پی ٹی آئی کے رکن نے گولی مارکرشہید کردیا تھا، ایک ماں ہوں ان کا غم سمجھتی ہوں، وزیراعظم شہبازشریف نے شہید اہلکاروں کے لیے معاوضے کا اعلان کیا ہے، شہید کی بیوہ نے کہا ان کے پاس گھرنہیں، وزیراعظم شہبازشریف سے بیوہ کو گھر دلانے کے لیے فون پر بات کی ہے، مذہب کواتنا دہشت گرد نہیں پہنچانتے جتنا یہ پہنچا رہے ہیں، مذہب کواستعمال کرنا یہ گناہِ کبیرہ ہے، عمران خان کومذہب کا نام استعمال کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔

انہوں نے کہا چھ دن کا وقت اپنی شرمندگی مٹانے کے سوا کچھ نہیں،25 لاکھ کا دعویٰ کرنے والا بیس ہزارافراد کوبھی جمع نہ کرسکا۔ جعلی انقلاب کی خاطرخون کے ذمہ دارعمران خان ہیں۔یہ انقلاب نہیں انتشار تھا، لوگ پوچھ رہے ہیں چارسالوں میں کونسا کام کیا؟ لوگ جعلی انقلاب، جعلی خط کوبھی پہچان گئے ہیں، اگرعمران خان کوانقلاب کی اتنی فکرہے تواپنے گھرسے شروع کرے، عمران نے اپنے بچے لندن رکھے ہوئے ہیں، پہلے اپنے بچوں کوحقیقی آزادی دلاؤ پھرقوم کو دلانا، چھ دن کا وقت اپنی شرمندگی مٹانے کے سوا کچھ نہیں،25 لاکھ کا دعویٰ کرنے والا بیس ہزارافراد کوبھی جمع نہ کرسکا، کیا اب وہ چھ دنوں میں بندے ڈھونڈے گئے ہیں، انقلاب آگیا لیکن بندے نہیں آئے۔

انکا کہنا تھا لوگ پوچھ رہے ہیں 4 سالوں میں کونسا کام کیا؟ لوگ جعلی انقلاب، جعلی خط کو بھی پہچان گئے ہیں، لوگوں نے آزادی مارچ کو بربادی مارچ بنا کر دوبارہ بنی گالہ پہنچادیا، شرانگیزی، فتنہ بازی بند کرو، قوم کو تقسیم کرنے کے بجائے بنی گالہ میں باقی زندگی اللہ،اللہ کرو۔

دریں اثنا ایک ٹویٹر پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جگہ ایک ہی ہے مگر ایجنڈا مختلف! فتنہ خان اور اس کا جتھہ کل رات یہاں آگ لگا کر بھاگ گیا۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حقیقی آزادی مارچ ختم کیے جانے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے لکھا کہ دارالخلافہ جلا کر، املاک کو نقصان پہنچا کر رفوچکر ہوگیا۔شہباز شریف نے آج اس جگہ پر قوم کے زخموں پر نا صرف مرحم رکھا، جوانوں کا مورال بلند کیا بلکہ ایک مثبت قومی سوچ کو فروغ دیا۔

Related Articles

Back to top button