میڈیا پر ذہنی صحت جیسے مسائل کو اجاگر نہیں کیا جاتا

ثروت گیلانی نے ذہنی صحت سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ’میڈیا پر ایسے مسائل کو ذمہ داری کے ساتھ اجاگر نہیں کیا جاتا لیکن اب وقت آگیا ہے کہ اس پر سنجیدگی سے بات کی جائے۔‘

ثروت گیلانی اس وقت خیراتی ادارے ’برٹش ایشین ٹرسٹ‘ کے زیر اہتمام ایک تقریب میں شرکت کرنے کے لیے لندن میں موجود ہیں، یہ ادارہ پاکستان میں بھی ذہنی صحت سے متعلق مسائل پر کام کررہا ہے۔

ماضی میں بھی اس ادارے کی جانب سے ذہنی صحت کی مہم چلانے کے لیے اداکارہ ماہرہ خان اور صنم سعید کو جنوبی ایشیا کا سفیر بنانے کا اعلان کیا گیا تھا

ثروت گیلانی نےانٹرویو کے دوران خیراتی ادارے کے کام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’ذہنی صحت کی مہم کی سخت ضرورت ہے‘۔

Related Articles

Back to top button