کورونا وائرس: ملک میں صحتیاب افراد کی تعداد 4 لاکھ 40 ہزار سے زائد

دنیا بھر کے ترقی یافتہ ممالک کی صورتحال تبدیل کرکے رکھ دینے والے مہلک کورونا وائرس کی دوسری لہر کے وار پاکستان میں بھی جاری ہیں اور یومیہ کیسز اور اموات میں اضافہ ہورہا ہے۔سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے سامنے آئے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں 2 ہزار 272 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ مزید 53 افراد لقمہ اجل بنے تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں میں صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد ایک ہزار 686 رہی۔یوں اب تک ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 86 ہزار 634 ہوگئی جس میں سے 90 فیصد سے زائد یعنی 4 لاکھ 40 ہزار 660 مریض صحتیاب ہوگئے جبکہ اموات کی تعداد 10 ہزار 311 تک پہنچ گئی، اس طرح ملک میں فعال کیسز کی تعداد 35 ہزار 663 رہ گئی۔خیال رہے کہ ملک میں اس عالمی وبا کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو رپورٹ ہوا تھا اور جون میں اس کا پھیلاؤ عروج پر جا پہنچا تھا تاہم جولائی سے کیسز میں کمی آتی گئی اور ستمبر تک بہتری کا یہ سلسلہ جاری رہا۔اکتوبر اور خاص طور پر نومبر میں وبا کی شدت میں دوبارہ تیزی آگئی اور حکومت کی جانب سے دوبارہ تعلیمی اداروں کی بندش کے علاوہ متعدد پابندیاں عائد کردی گئیں جبکہ دسمبر میں بھی صورتحال پریشان کن ہے۔آج 3 جنوری 2021 کو ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال کچھ اس طرح ہے:
سندھ
پاکستان میں اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا صوبہ سندھ ہے، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید ایک ہزار 4 کیسز کا اضافہ ہوا اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 17 ہزار 636 تک پہنچ گئی۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں اس عالمی وبا کے باعث مزید 12 مریضوں کے انتقال کرنے سے اموات کی مجموعی تعداد 3 ہزار 594 تک پہنچ گئی ہے۔
پنجاب
صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 847 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد یہاں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 40 ہزار 188 ہوگئی۔تاہم صوبے میں وبا کی وجہ سے مزید 24 مریض لقمہ اجل بنے اور اس طرح پنجاب میں وائرس کے سبب اموات کی مجموعی تعداد 4 ہزار 109 ہوگئی۔
خیبرپختونخوا
صوبہ خیبرپختونخوا میں مزید 232 افراد کو کورونا وائرس نے متاثر کیا، یوں وائرس کے مجموعی متاثرین کی تعداد 59ہزار 255 ہوگئی۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق وبا کے باعث صوبے میں مزید 11 مریضوں کا انتقال ہوا جس کے بعد اب تک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار 672 پر جا پہنچی۔
بلوچستان
رقبے کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37 کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مجموعی کیسز 18 ہزار 218 ہوگئے۔بلوچستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں ایک فرد کا اضافہ ہوا اور مجموعی اموات کی تعداد 185 تک پہنچ گئی۔
اسلام آباد
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وبا کے مزید 126 کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 38 ہزار 146 تک جا پہنچی۔وفاقی دارالحکومت میں کورونا سے مزید 3 مریض جاں بحق بھی ہوئے جس کے بعد یہاں اموات بڑھ کر 424 ہوگئیں۔
آزاد کشمیر
کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا وبا نے مزید 22 افراد کو اپنا شکار بنایا جس کے بعد وادی میں متاثرین کی تعداد 8 ہزار 325 ہوگئی۔آزاد کشمیر میں وائرس سے مزید 2 مریض کے انتقال کرنے سے اموات کی مجموعی تعداد 226 تک جا پہنچی۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں وبا کے4 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار 866 ہوگئی۔تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی اور وبا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 101 پر برقرار ہے۔
صحتیاب افراد
پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے صحتیاب ہونے کا سلسلہ بھی جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید ایک ہزار 686 افراد شفایاب ہوئے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ان مریضوں کے شفایاب ہونے کے بعد مجموعی طور پر یہ تعداد4 لاکھ 40 ہزار 660 ہوگئی۔
مجموعی صورتحال
ملک میں عالمی وبا کے کیسز، اموات اور صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافے کے بعد اگر مجموعی صورتحال پر نظر ڈالیں تو وہ کچھ اس طرح ہے:
مصدقہ کیسز: 486634
صحتیاب: 440660
اموات: 10311
فعال کیسز: 35663

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

English »گوگلیٰ
error: Content is protected !!
Close