کوے ذہانت میں بڑے بندروں کے برابر ہیں

حال ہی میں ایک جرمن تحقیق نے ’پرندوں کے دماغ‘ نامی اصطلاح کو ایک نیا معنی عطا کیا ہے۔
کوے کسی حد تک بڑے بندروں کی طرح ذہین ہوتے ہیں۔ اوسنابرک یونیورسٹی کے سائنسدانوں اور برلن میں میکس پلانک انسٹی ٹیوٹ برائے سائنسی ریسرچ نے کوؤں کی جسمانی اور معاشرتی صلاحیتوں کا موازنہ بندروں کی بڑی نسل Orangutan سے کیا ہے۔
چار ماہ کے کوے (Common raven) کی پہچاننے کی صلاحیت بالغ بندر کی طرح ہوتی ہے۔سائنسی جریدے Scientific Reports میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق ایک چار ماہ کے کوے میں پہچاننے کی وہ تمام صلاحیتیں پائی جاتی ہیں جو ایک بالغ بندر میں ہوتی ہیں۔
تحقیقاتی ٹیم نے بندروں کے لیے تیار کیے گئے ایک تجرباتی ٹیسٹ کو پرندوں پر آزمایا۔ اس ٹیسٹ میں میٹھے ٹکڑے کو ایک گلاس کے نیچے چھپا کر اس کے ساتھ رکھے گلاسوں کے ساتھ اس کی جگہ بدل دی جاتی تھی۔اس سے یہ اندازہ لگانا تھا کہ کوا ٹکڑے والے گلاس کی پہچان رکھ سکتا ہے یا نہیں۔ یہ ٹیسٹ تین کارڈ والے کھیل کی طرح تھا۔ حیران کن طور پر کوے نے ٹکڑے والے گلاس کی پہچان رکھی اور اپنی چونچ سے اس کو گرا دیا۔
یہ تحقیق آٹھ کوؤں پر کی گئی جن کی عمریں چار، آٹھ، 12 اور 16 ماہ تھیں۔تحقیق کے بعد سائنسدان اس نتیجے پر پہنچے کہ ان کوؤں میں اشیا کو پہچاننے اور اجتماعی رابطے کا فہم بندروں جیسا تھا۔اب سائنسدانوں نے کوؤں کے لیے ایسا ٹیسٹ تیار کرنے کا عزم کیا ہے جو ان کی خصوصی مہارتوں کا پتہ دے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

English »گوگلیٰ
error: Content is protected !!
Close