نادیہ خان اور انکے تیسرے شوہر کتنے خوش ہیں؟


گزشتہ دنوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے اپنی تیسری شادی کے ولیمے کی ویڈیو جاری کر دی ہیں .
مارننگ شو کی میزبان اور اداکارہ نادیہ خان گزشتہ دنوں شادی کے بندھن میں بندھ گئی تھیں اور اب انہوں نے اپنے ولیمے کی تصاویر پر مشتمل ویڈیو شیئر کردی ہیں۔ نادیہ خان نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں اپنے یوٹیوب چینل پر ولیمے کی تصاویر پر مبنی ویڈیو جاری کرنے سے متعلق بتایا اور ساتھ ہی ولیمے کی ایک تصویر بھی شیئر کی۔ یوٹیوب چینل آؤٹ اسٹائل ود نادیہ پر انہوں نے اپنے ولیمے کی تقریب اور تصاویر پر مشتمل ویڈیو جاری کی۔ ولیمے کی تقریب میں نادیہ خان نے پیج کلر کا عروسی لباس زیب تن کیا تھا جس میں وہ بہت خوبصورت نظر آئیں۔
ان کی شادی کے حوالے سے افواہیں گزشتہ کئی ہفتوں سے سامنے آرہی تھیں کہ انہوں نے منگنی کرلی ہے اور جلد شادی کرنے جارہی ہیں مگر نادیہ خان نے اس حوالے سے خاموشی اختیار کی ہوئی تھی۔ بعدازاں 2 جنوری کو نادیہ خان نے اچانک ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے شادی کی تصدیق کی تھی، ان کے شوہر فیصل ممتاز پاک فضائیہ میں ونگ کمانڈر رہ چکے ہیں۔ نادیہ خان نے انسٹاگرام پوسٹ میں شادی کرنے کا اعلان کیا تھا اور ساتھ ہی ایک تصویر بھی شیئر کی تھی، جس میں ان کے مہندی لگے ہاتھ اور سبز رنگ کے عروسی جوڑے کی جھلک نظر آئی تھی۔
انہوں نے لکھا تھا کہ اپنی شادی کی تصاویر اپنے مداحوں اور فالورز کے ساتھ آئندہ چند گھنٹوں میں شیئر کروں گی۔ تاہم انہوں نے اپنے شوہر کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا تھا اور اگلے روز 3 جنوری کو انہوں نے ایک اور انسٹاگرام پوسٹ میں اپنی شادی کی ویڈیو کا لِنک شیئر کیا تھا۔ لیکن اگلے روز انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے شوہر فیصل ممتاز سے متعلق ایک تفصیلی پوسٹ شیئر کی تھی۔
یاد رہے کہ نادیہ خان نے ٹی وی پر اپنے کیرئیر کا آغاز پی ٹی وی کے ڈرامے بندھن سے کیا تھا جو بہت زیادہ مقبول ہوا بلکہ اب بھی لوگوں کے ذہنوں میں زندہ ہے۔
اس ڈرامے میں کام کرنے پر انہیں اس سال کی بہترین پی ٹی وی اداکارہ کا ایوارڈ بھی ملا تھا، جس کے بعد پل دو پل، دیس پردیس اور لاگ جیسے کئی مقبول ڈراموں میں کام کیا۔ تاہم 2000 کے بعد کئی برس تک ڈراموں سے دور رہیں اور ٹی وی میزبان کے طور پر زیادہ سرگرم رہیں۔ تاہم ڈراموں میں ان کی واپسی 2017 میں ‘ایسی ہے تنہائی’ سے ہوئی جب کہ اس وقت وہ پی ٹی وی کے مارننگ شو میں میزبانی کے فرائض بھی سرانجام دے رہی ہیں۔
خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر کہا جارہا ہے کہ یہ نادیہ خان کی تیسری شادی ہے اور پہلی 2 شادیوں سے ان کے 3 بچے ہیں، ان کی بڑی بیٹی کا نام علیزے، بڑے بیٹے کا نام اذان اور چھوٹے کا نام کیان ہے۔ تاہم اپنی پوسٹ پر ایک مداح کے کمنٹ کے جواب میں نادیہ خان نے کہا تھا کہ یہ ان کی دوسری شادی ہے اور انہوں نے کیان کو گود لیا ہے۔ کچھ ماہ پہلے پی ٹی وی کے ایک شو کے دوران بات کرتے ہوئے نادیہ خان نے اپنی پہلی شادی کو زندگی کی سب سے بڑی غلطی قرار دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

English »گوگلیٰ
error: Content is protected !!
Close