سٹاک مارکیٹ دوسری مرتبہ پچاس ہزار کی حد عبور کرگئی

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، دوسری مرتبہ 50 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگئی، ڈالر کی قدر گرنے سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کے نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

سٹاک ایکسچینج میں صرف 2 دن کے وقفے کے بعد جمعرات کے روز بھی 50 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح عبور ہوگئی۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل ہی پی ایس ایکس میں 50 ہزار پوائنٹس کی حد عبور ہوئی تھی اور ایسا 6 سال 4 ماہ کے بعد ہوا تھا، پی ایس ایکس میں مجموعی طور پر 942پوائنٹس کے بڑے اضافے سے  کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 50374 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس، اسٹیل، انرجی اور سیمنٹ سیکٹر کے شیئرز میں زیادہ سرمایہ کاری دیکھنے میں آ رہی ہے۔ کاروباری اور سرمایہ کار ذرائع حکومتی اقدامات کے نتیجے میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہونے والی پیش رفت کو اہم قرار دے رہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button