پاک چین دوستی سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنائیں گے
چین نے پاکستان سے دوستی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کا اعلان کر دیا ہے، ترجمان وزارت خارجہ وانگ وین بن نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ پاک چین تعاون کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کو دونوں ملک نا کام بنادیں گے۔
ترجمان وزارت خارجہ وانگ وین بن نے کہا کہ یقین ہے پاکستان پاک چین تعاون یقینی بنانےکیلئے مزید مضبوط اقدامات کرےگا۔پاکستان نے چینی باشندوں، پراجیکٹس،تنظیموں کو موثر سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان کراچی حملے کے ذمے داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے بھرپور تحقیقات کررہا ہے۔