پاکستان میں دو کورونا ویکسینز کے ایمرجنسی استعمال کی اجازت دیدی گئی

پاکستان میں دو کورونا ویکسینز کے ایمرجنسی استعمال کی اجازت دے دی گئی۔ اسلام آباد میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے حکام نے چار روز تک جاری رہنے والے مشاورتی اجلاس میں کورونا سے بچاؤ کےلیے سائنوفارم نامی چینی کمپنی کی ویکسین کی درآمد کی اجازت دے دی۔
ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ چین کی سائنو فارم ویکسین کی افادیت 79 فیصد تک ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ویکسین کی کوالٹی اورسیفٹی کے معیار کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اجازت نامے کا جائزہ لیا جاتا رہے گا۔ سائنو فارم سے قبل آسٹرا زینکا نامی برطانوی کمپنی کی ویکسین کی درآمد کے لیے کراچی کی ایک کمپنی کو اجازت دی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

گوگلیٰ انگلش»
error: Content is protected !!
Close