برقی انڈے دینے والا، حقیقت سے قریب تر روبوٹ کچھوا

حقیقت سے انتہائی قریب تر کچھوا روبوٹ کی بدولت شمالی بحرالکاہل کے علاقے کوسٹاریکا کے ساحلوں پر کئی سو کچھوؤں کی شاندار ویڈیو بنائی گئی ہے جو اس سے قبل روایتی فوٹوگرافی کی بدولت ممکن نہ تھی۔ اس کے علاوہ دستاویزی فلم میں روبوٹ پرندہ بھی استعمال کیا گیا ہے جس کی ٹیکنالوجی دیکھ کر عقل دنگ رہ جاتی ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ یہاں ایک دن میں 20 ہزار تک مادہ کچھوے انڈہ دینے آتی ہیں اور 15 سے 20 برس قبل وہ سب اسی انڈوں سے نکلی تھیں کیوں کہ کسی علاقے میں انڈوں سے نکلنے والے کچھوے کے بچوں میں موجود مادائیں، اسی ساحل پر انڈے دینے آتی ہیں۔ روبوٹ کچھوے کی دلچسپ بات یہ ہے کہ ساحل پر جاکر اس نے مصنوعی انڈے دیئے جنہیں الیکٹرانک جاسوس انڈے بھی کہا جاسکتا ہے۔ اس کے پیٹ میں برقی انڈے بھرے گئے تھے اور ہر انڈے میں جدید ترین کیمرے نصب تھے۔ یہ سارا اہتمام پی بی ایس نووا کی سائنسی فلم کے بارے میں تھا اور جب روبوٹ اور انڈوں سے لی گئی شاندار فوٹیج سامنے آئی تو ایک دنیا حیران رہ گئی۔ اس فلم کا نام ’اسپائی ان دی وائلڈ‘ تھا جس میں ایک روبوٹ گوریلا بچہ بھی استعمال کیا گیا تھا۔ اس روبوٹ کی فوٹیج نے ہر ایک کو حیران کردیا اور دنیا بھر نے اسے سراہا۔ اس ویڈیو کا صرف ایک کلپ بھی مقبول ہوا ہے جو بہت وائرل بھی ہوا۔ جیسے ہی گدھ اور دیگر پرندے کچھوے کے انڈے کھانے آئے انڈوں میں لگے کیمروں نے اسے ویڈیو میں قید کرلیا۔ اب تک اس ایک ویڈیو کلپ کو چار لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔ اگر آپ کو نہیں بتایا جائے کہ کچھوا نقلی اور مشینی ہے، تب تک آپ اسے پہچان نہیں سکتے۔ غور سے قریب سے دیکھنے پر جو چیز اسے مصنوعی بناتی ہے وہ اس کی آنکھوں لگا کیمرہ لینس ہے۔ ورنہ اس کی کھال، چلنے کا انداز اور گردن گھمانے کی ادا ہوبہو اصل کچھوے جیسی ہی ہے۔ ویڈیو کلپ میں آپ سب سے پہلے ڈرون گدھ کو دیکھ سکتے ہیں اور جب وہ ہزاروں کچھووں کے اوپر سے ویڈیو دکھاتا ہے یہ منظر بہت حیرت انگیز ہوتا ہے۔ روبوٹ کچھوے اور ڈرون گدھ کو اوسٹیونل کے ساحل پر دیکھا جاسکتا ہے جو کچھوؤں کی نسل کشی کےلیے دنیا کی اہم اور غیرمعمولی جگہ ہے۔ روبوٹ کچھوے کا شکریہ کہ اس نے ہزاروں کچھوؤں کی ایک ساتھ گڑھا کھودنے اور انڈہ دینے کی ویڈیو کو پہلی مرتبہ قریب سے دنیا کو دکھایا کیوں کہ اب سے پہلے یہ منظر کسی نے نہیں دیکھا تھا۔ اس طرح کی حرکات کو ’ایری باڈاس‘ کہا جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
%d bloggers like this: