مشی گن کی خوش نصیب خاتون نے ایک ارب ڈالر کی لاٹری جیت لی

امریکا کی مشہور میگا ملینز لاٹری کی قرعہ اندازی میں پہلا انعام مشی گن کی ایک خوش نصیب خاتون نے جیت لیا جس نے ایک ارب ڈالر کا انعام اپنے نام کیا یہ 160 ارب پاکستانی روپے کے برابر ہے۔
جیت کا اعلان ہفتے کو کیا گیا تاہم اس میں فاتح خاتون کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔ اگرچہ یہ ایک ارب ڈالر کی لاٹری ہے لیکن ٹیکس میں کٹوتی کے بعد 73 کروڑ 39 لاکھ ڈالر کی رقم اسے ملے گی۔ یہ خوش بخت ٹکٹ ڈیٹرائٹ کی نواح سے خریدا گیا تھا۔ جس کا نمبر 4-26-42-50-60 تھا جب کہ میگا بال نمبر 24 تھا۔ تاہم جلد یا بدیر اتنا بڑا انعام جیتنے والی کو آگے بڑھ کر خود کو ظاہر کرنا ہوگا کیوں کہ لاٹری کے قوانین یہی کہتے ہیں تاہم جیتنے والا چاہے تو اس رقم کے برابر کی اقساط اگلے 29 برس تک وصول کر سکتا ہے دوسری صورت میں اگر وہ یک مشت یہ رقم لیتا ہے تو اسے 73 کروڑ 39 لاکھ ڈالر کی رقم مل سکے گی۔ میگا ملینز جیک پوٹ لاٹری میں عوام کی دلچسپی کم ہوتی جارہی تھی اور اسی وجہ سے ایک ارب ڈالر تک رقم بڑھائی گئی ہے۔ اس سے قبل 2018ء میں شمالی کیرولائنا کے ایک خوش نصیب نے ڈیڑھ ارب ڈالر کی لاٹری جیتی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
%d bloggers like this: