سوشل میڈیا صارفین حریم شاہ کے شکرگزار کیوں؟

متنازع ٹک ٹاکر حریم شاہ ایک مرتبہ پھر سوشل میڈٰیا پر وائرل ہوگئیں، گزشتہ دنوں انٹرنیٹ سروسز کی بندش کے دوران جب حریم شاہ نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا االلہ کو انٹرنیٹ سروسز کی بحالی کیلئے دھمکی دی تو اگلے ہی روز انٹرنیٹ سروسز بحال کر دی گئیں جس پر سوشل میڈیا صارفین ٹک ٹاکر کا شکریہ کرتے دکھائی دیئے۔
ملک بھر میں 9 مئی سے موبائل انٹرنیٹ سروسز اور سوشل میڈیا ایپس بند تھیں، تاہم 12 مئی کی شب کو انہیں جزوی طور پر بحال کردیا گیا تھا، انٹرنیٹ سروسز اور سوشل میڈیا ایپس کو سابق وزیر اعظم عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد بند کیا گیا تھا تاکہ ملک بھر میں امن و امان قائم رکھا جا سکے۔

عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کارکنان کی جانب سے ہنگامے اور جلاؤ گھیراؤ شروع کیا گیا، جس کے بعد حکومت نے انٹرنیٹ سروسز اور سوشل میڈیا ایپس بند کر دی تھیں، انٹرنیٹ سروسز اور سوشل میڈیا ایپس کی بندش سے معمولات زندگی سخت متاثر ہوئی تھیں۔ایسی ہی شخصیات میں ٹک ٹاکر حریم شاہ بھی شامل ہیں، جنہوں نے انٹرنیٹ سروسز کی بحالی کے لیے مختلف طریقہ اپنایا، جس کے بعد وہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بھی بن گئیں، حریم شاہ کے نام سے ٹوئٹر پر بنے اکاؤنٹ سے 11 مئی کو مختصر ٹوئٹ کی گئی، جس میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو دھمکی دی گئی کہ اگر انہوں نے انترنیٹ سروسز بحال نہیں کیں تو پھر ٹک ٹاکر ویڈیوز بحال کر دیں گی۔

حریم شاہ کے نام سے بنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کی گئی ٹوئٹ میں لکھا گیا تھا کہ اگر رانا جی نے آج رات (11 اور 12 مئی کی درمیانی شب) تک انٹرنیٹ بحال نہ کیا تو میں نے ساری وڈیوز بحال کر دینی ہیں، جس کے بعد حریم شاہ کا نام ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا اور ملک میں انٹرنیٹ سروسز بحال ہونے کے بعد 13 مئی کو بھی ان کا نام ٹاپ ٹرینڈ میں شامل رہا۔

ان کے نام سے بنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ماہانہ فیس کے عوض بلیو ٹک بھی موجود ہے اور ان کی ٹوئٹ کے بعد لوگوں نے اس پر طرح طرح کے تبصرے کیے جبکہ ان کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ بھی کیا گیا، جس کے بعد ملک میں کشیدہ حالات کے باوجود ان کا نام ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ میں آ گیا۔پاکستان میں سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہونے والی پرتشدد کارروائیوں کے پیش نظر حکومت کی جانب سے انٹرنیٹ پر پابندی عائد کر دی گئی تھی، جس سے پاکستان بھر میں لاکھوں لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔

صارفین کی جانب سے حریم شاہ کے نام کے ساتھ دلچسپ اور مزاحیہ ٹویٹس کا سلسلہ جاری رہا جو پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈز لسٹ میں بھی آ گیا، کئی صارفین کی جانب سے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا گیا کہ قوم انہیں ہمیشہ یاد رکھے گی۔سعدیہ نامی صارف نے اپنے وائی فائے کے نام کا سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے بھائی نے وائی فائی کا نام ہی حریم رکھ دیا ہے، گلوکار علی آفتاب نے حریم شاہ کی ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ’قدم بڑھاو حریم شاہ ہم تمہارے ساتھ ہیں۔صارف محمد خان نے تو تمام ڈیٹا استعمال کرنے والوں کو خراج تحسین کے طور پر اپنے ڈی پی پر حریم شاہ کی تصویر پوسٹ کرنے کا مشورہ دے دیا، جبکہ ایاز خان نامی صارف نے تو حریم شاہ سے انٹرنیٹ کی بحالی کے بعد الیکشن کرانے کا مطالبہ بھی کر دیا۔

Related Articles

Back to top button