بہترین ایکٹرکاایوارڈجیتنے والے پاکستانی نژاد برطانوی اداکارکا عرفان خان کو خراج تحسین

پاکستانی نژاد برطانوی اداکار اور گلوکار رضوان احمد عرف رِض احمد نے مرحوم بھارتی اداکار عرفان خان کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
رِض احمد کو گذشتہ روز امریکا کے انڈیپینڈینٹ فلم میکرز کی جانب سے منعقدہ سالانہ گوتم ایوارڈ کی ورچوئل تقریب میں بہترین اداکار کے اعزاز سے نوازا گیا۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں رض احمد نے بالی وڈ اداکار عرفان خان کو خراج تحسین پیش کیا اور گذشتہ سال ان کی موت پر دکھ کا اظہار بھی کیا۔رض احمد کا کہنا تھا کہ انہیں عرفان خان نے ہمیشہ سے متاثرکیا ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے اور ان کاکام ہمیشہ زندہ رہےگا۔
خیال رہے کہ عرفان خان کا شمار بالی وڈ اور ہالی وڈ کے ان چند اداکاروں میں ہوتا تھا جنہوں نے اپنی جاندار اداکاری کے باعث ہالی وڈ میں بھی مقام بنایا، وہ گذشتہ سال 29 اپریل کو انتقال کرگئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button