کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ ہفتے کو پاکستان پہنچے گی

کورونا وبا کے خلاف بنائی گئی ویکسین کی پہلی کھیپ ہفتے کو پاکستان پہنچے گی جس کےلیے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ چینی سفارتخانے، وزارت خارجہ اور ہیلتھ سروسز نے پی آئی اے کو گرین سگنل دے دیا ہے۔
پی آئی اے نے کورونا ویکسین لانے کےلیے مفت خدمات فراہم کی ہیں، پی آئی اے انتظامیہ نے کورونا ویکسین کےلیے بوئنگ 777 کی دستیابی سے باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے، پی آئی اے کا طیارہ جمعہ کو بیجنگ کےلیے روانہ ہوگا۔ خصوصی طیارہ پر چین کی جانب سے عطیہ کی گئی 5 لاکھ ویکسین وائلز پاکستان لائی جائیں گی۔ خصوصی جہاز بیجنگ سے ہفتے کو کورونا ویکسین لے کر اسلام اباد ایئرپورٹ پہنچے گا۔ کورونا ویکسین مخصوص کنٹینر میں رکھ کر لائی جائے گی، خصوصی کنٹینر چین سے حاصل کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
%d bloggers like this: